13 مئی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے علاقائی ممالک کے حالیہ دوروں کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک کے حکام سےحالیہ ملاقاتوں کی تاثیرات بحرین کے بادشاہ کے اظہارات میں قابل مشاہدہ ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی بحرین کے بادشاہ کے اظہارات کا خير مقدم کرتا ہے۔

ابنا: صالحی نے کہا کہ بحرینی حکومت کو اپنے عوام پر حکومت کرنی ہے اور اگر وہ اپنے عوام کو کچلنے پر کمر بستہ ہوجائے گی تو حکومت کس پر کرےگي انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام کے مطالبات مان کر بحرینی حکومت اس بحران سے نکل سکتی ہے بحرینی عوام کے مطالبات بھی جائز اور حق بجانب ہیں۔ بحرینی حکومت کو دوسری طاقتوں پر انحصار کرنے کے بجائے بحرینی عوام پر انحصار کرنا چاہیے ۔ صالحی نے کہا کہ بحرینی عوام کی تحریک شیعہ اور سنی تحریک نہیں ہے بلکہ یہ تحریک علاقہ میں جاری دیگر ممالک کی عوامی تحریکوں کا حصہ ہے اور اس تحریک سے شیعہ اور سنی کا کوئي ربط نہیں ہے انھوں نے کہا کہ دشمنوں نے بحرین کی عوامی تحریک کو شیعہ اور سنی قراردینے کی بہت کوشش کی ہے لیکن سب پر واضح ہے کہ یہ تحریک عوامی تحریک ہے مذہبی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ بحرین کے بادشاہ کے حالیہ بیانات کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں جس میں بحرین کے مسئلہ کو حل کرنے پر تاکید کی گئي ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت